ایل ڈی اے و ٹیپا کی لاہور: بھاٹی گیٹ داتا دربار کی ری ماڈلنگ اور توسیع کے تھری ڈی ویڈیو جاری

04:47 PM, 8 Nov, 2025

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) اور ٹیپا نے بھاٹی گیٹ داتا دربار کی ری ماڈلنگ اور توسیع کے منصوبے کا تھری ڈی ویڈیو جاری کر دیا ہے۔ منصوبے کے تحت داتا دربار کے اطراف کے ایریاز کی مکمل ری ماڈلنگ اور توسیع کی جائے گی اور سامنے کے علاقے سے گندگی اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

منصوبے میں لوئر مال، بھاٹی چوک اور موہنی روڈ کی سڑکوں کو کشادہ کرنے کے علاوہ مقامی و بین الاقوامی زائرین کے لیے پیدل چلنے کی جگہ، سیٹنگ ایریاز اور پارکنگ بھی شامل ہے۔ مزید یہ کہ پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے واک ویز اور پیڈیسٹرین انڈرپاس بھی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں