لاہور میں لوئر مال بندر روڈ کے قریب پک اپ میں سلنڈر دھماکہ، دو افراد جاں بحق، دو زخمی

03:57 PM, 8 Oct, 2025

لاہور: لوئر مال بندر روڈ، منشی ہسپتال کے قریب ایک پک اپ میں سلنڈر دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چار سالہ بچی بھی شامل ہے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں