لاہور : لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کنٹرولڈ ایریا میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے تین غیر قانونی عمارتیں مسمار کر دی ہیں جبکہ 44 املاک کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔
کارروائی سبزہ زار کنٹرولڈ ایریا، شادباغ، کینال روڈ، اور جوہر ٹاؤن میں کی گئی۔ ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے آپریشنز سے غیر قانونی تعمیرات پر قابو پایا جائے گا اور شہر کی تعمیر و ترقی کو منظم انداز میں یقینی بنایا جائے گا۔