لاہور : پنجاب بھر میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 52 نئے ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 13 مریض لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔
لاہور میں اب تک ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 331 تک پہنچ گئی ہے، جس پر حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔