لاہور میں 2546 ای چالان نادہندہ گاڑیاں بلیک لسٹ، فوری بندش کا حکم

04:12 PM, 8 Oct, 2025

لاہور :سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے شہر بھر میں 2546 ای چالان نادہندہ گاڑیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان گاڑیوں کو سیف سٹی اتھارٹی کے تعاون سے فوری بند کروانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ شدہ گاڑیاں جہاں بھی جائیں گی، خودکار نظام کے ذریعے فوری ٹریس کی جائیں گی اور ان پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان گاڑیوں کو تب تک بند رکھا جائے گا جب تک کہ ان کے واجب الادا چالان کی رقم ادا نہ کی جائے۔

ٹریفک پولیس اور سیف سٹیز اتھارٹی کے مشترکہ ایکشن پلان کے تحت تمام نفری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران ہر گاڑی کے ای چالان کا مکمل معائنہ کریں۔

مزیدخبریں