پنجاب میں ترقی کا نیا دور، الیکٹرک بسوں سے عوام کو سہولت فراہم کی جارہی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

04:17 PM, 8 Oct, 2025

پاکپتن: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبے صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں بلکہ اب ہر ضلع اور شہر تک عوامی سہولیات پہنچائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے ہے، جو کہ بہت سستا اور عوام دوست اقدام ہے۔ اب 20 روپے میں جہاں چاہیں جا سکتے ہیں، جبکہ یہ کرایہ چنگ چی کے کرایے سے بھی کم ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میانوالی، سرگودھا اور ساہیوال جیسے شہروں میں بسوں کی فراہمی ایک خوش آئند تبدیلی ہے جو عوام کی زندگیوں کو آسان بنائے گی۔

مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہا ہے اور پاکپتن سمیت دیگر شہروں کی صفائی کا معیار بہتر ہوا ہے، جو پورے پنجاب کے لیے ایک مثال ہے۔

مزیدخبریں