وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری سے 15 اکتوبر سے دھی رانی پروگرام کے تحت 5600 سے زائد اجتماعی شادیوں کا آغاز ہوگا

05:51 PM, 8 Oct, 2025

لاہور:لاہور میں دھی رانی پروگرام سے متعلق صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی کے نویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15 اکتوبر سے 5600 سے زائد اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے ویڈیولنک کے ذریعے کی۔

اجلاس میں دھی رانی پروگرام کے تحت 5600 سے زائد شادیوں کے کیسز کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد کم آمدنی والے خاندانوں کی مدد کرنا اور خوشیوں میں اضافہ کرنا ہے۔

مزیدخبریں