پنجاب میں نیشنل ریزیلینس ڈے کی تقریب، سیلاب متاثرہ علاقوں میں خدمات پر ریسکیورز کو خراج تحسین

05:54 PM, 8 Oct, 2025

لاہور: محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب میں نیشنل ریزیلینس ڈے کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ضیاء اللہ شاہ اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر بھی موجود تھے۔

تقریب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، پولیس، ریسکیو، سول انتظامیہ اور دیگر محکمہ جات کی جانفشانی سے سر انجام دی گئی خدمات کو سراہا گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ 2005 کے زلزلے سے لیکر 2025 کے سیلاب تک ہمیشہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ حکومت نے سیلاب کی پیشگی تیاریاں کر کے جانی و مالی نقصان کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

مزیدخبریں