صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا جائزہ اجلاس

05:57 PM, 8 Oct, 2025

 لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے صحت کے شعبہ میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات کے حوالے سے روڈ میپ ٹیم کے ساتھ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت و آبادی کے مختلف پروگرامز بشمول ایچ پی وی اور خسرہ ویکسین مہم کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ادویات کی دستیابی و ایچ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے بی ایچ یوز کو محکمہ صحت کی شہہ رگ قرار دیتے ہوئے ان کی بہتری کے لیے تمام وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید برآں، انسداد خسرہ مہم کو انسداد پولیو مہم کی طرز پر شروع کرنے اور محکمہ سکولز ایجوکیشن کو اس مہم میں شامل کرنے پر زور دیا گیا۔ بچوں کی ویکسینیشن خصوصاً پر نرسری اور پلے گروپ کی سطح پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

خواجہ عمران نذیر نے مناواں ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ کیتھ لیب کے قیام کے لیے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

مزیدخبریں