پی ڈی ایم اے پنجاب کا جلالپور پیر والا کے لیے ایمرجنسی الرٹ، شہریوں کے لیے موبائل نمبرز جاری

03:06 PM, 8 Sep, 2025


لاہور :صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) پنجاب نے جلالپور پیر والا میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایمرجنسی رابطہ نمبرز جاری کر دیے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق شہری درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر کے مدد حاصل کر سکتے ہیں

 ایمرجنسی موبائل نمبرز:
0313-0449642
0304-1214149

 PDMA ہیلپ لائن: 1129
 ریسکیو سروس: 1122

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کو تیزی سے انجام دیا جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ فضائی ریسکیو آپریشن کے لیے ہیلی کاپٹرز بھی جلالپور پیر والا میں موجود ہیں، اور شہریوں کے محفوظ انخلاء کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔

مزیدخبریں