پی ٹی آئی کی شاہدرہ میں ورکرز کنونشن اور ریلی کی اجازت نہ دینے کی درخواست پر سماعت, ڈپٹی کمشنر کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت

03:31 PM, 8 Sep, 2025

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر سماعت کی، جس میں شاہدرہ میں ورکرز کنونشن اور ریلی نکالنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔

جسٹس خالد اسحاق کی عدالت نے درخواست گزار اکمل خان باری کی اپیل پر سماعت کی اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو حکم دیا کہ وہ درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا۔

مزیدخبریں