لاہور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے ضمنی انتخابات کے امیدواران کے ساتھ اہم اجلاس

03:34 PM, 8 Sep, 2025

لاہور :لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے ضمنی انتخابات کے امیدواران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب، رانا ثناء اللہ نے کی۔

اجلاس میں امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے اور پارٹی کی پالیسیوں اور اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امیدواروں کے انتخاب میں میرٹ، پارٹی نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کو خاص ترجیح دی جائے گی تاکہ پارٹی کے لیے بہترین نمائندے منتخب ہو سکیں۔

انہوں نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کے اصولوں اور عوامی توقعات کے عین مطابق کام کریں۔

مزیدخبریں