=لاہور: پنجاب میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، جہاں چار ہزار تین سو پینتیس دیہات اور بیالیس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب کے باعث اٹھارہ لاکھ ایکڑ سے زائد فصلیں اور سبزیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ اب تک ساٹھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم پندرہ لاکھ سے زائد مویشیوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
ملتان، جنوبی پنجاب اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیزی سے جاری ہیں۔ سیلاب متاثرین کے لئے سولہ ارب روپے کی مالی امداد کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
عوام سیلاب متاثرین نے مریم نواز کو نجات دہندہ کے طور پر دیکھا ہے، جبکہ گجرات کے ڈوبنے اور اربوں روپے کے فنڈز کے گم ہونے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ کا احتساب بھی عوامی مطالبات میں شامل ہے۔
علاوہ ازیں، وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پانی روک کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔