پنجاب میں سڑکوں کی بروقت مرمت کا نیا نظام، ہر ضلع میں خصوصی روڈ مینٹی نینس سکواڈ قائم ہوگا

01:18 PM, 8 Sep, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں صوبے بھر میں سڑکوں کی دیکھ بھال، مرمت اور خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے ہر ضلع میں سپیشل روڈ مینٹی نینس سکواڈ قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ سکواڈ سڑکوں کی روزانہ جانچ پڑتال، مینٹیننس، صفائی اور ٹوٹ پھوٹ کی فوری مرمت کا ذمہ دار ہوگا۔

 مریم نواز نے مخصوص شہری سڑکوں پر کیٹ آئیز کی تنصیب لازمی قرار دینے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے سڑکوں کی پائیداری اور خوبصورتی کے لیے تھرموپلاسٹک روڈ مارکنگزاستعمال کرنے کا حکم دیا۔

 وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی دیکھ بھال کے لیے مؤثر اور مستقل نظام تشکیل دیا جائے تاکہ خراب سڑکوں کی بروقت مرمت یقینی بنائی جاسکے اور شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات میسر آئیں۔

مزیدخبریں