پنجاب کے صحت کے نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے چینی تعاون حاصل کیا جائے گا: عظمیٰ بخاری

01:51 PM, 8 Sep, 2026

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے صحت کے شعبے کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، اس مقصد کے لیے چین کے تجربات اور جدید طبی مہارت سے استفادہ کیا جائے گا۔

 عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ووہان یونیورسٹی، تائی پنگ ہیلتھ اور دیگر چینی اداروں نے پنجاب میں ہیلتھ انشورنس کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ چینی اداروں کے تعاون سے صوبے کے ہیلتھ انشورنس سیکٹر کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جائے گا۔

 وزیر اطلاعات کے مطابق چین پاکستان مشترکہ نیورو سرجری تربیتی مرکز ووہان میں قائم کیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان طبی تربیت اور تجربات کے تبادلے کو فروغ ملے گا۔

 انہوں نے کہا کہ چینی ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر پنجاب میں ہیلتھ انشورنس کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ عوام کو بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں