پنجاب میں مفت علاج کے پروگرامز کا دائرہ مزید وسیع کر رہے ہیں:خواجہ سلمان رفیق

06:18 PM, 8 Sep, 2026

لاہور: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایم پینلڈ ہسپتالوں کے ذریعے مریضوں کو اب تک 18 ارب روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے۔

پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پیری ٹونیئل ڈائیلسز کو وزیراعلیٰ ڈائیلسز پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

خواجہ سلمان رفیق کے مطابق چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 15 ہزار 446 سے زائد بچوں کی مفت ہارٹ سرجری، ڈائیلسز پروگرام کے تحت 22 لاکھ 95 ہزار سے زائد ڈائیلسز اور ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت 2 ہزار 628 ٹرانسپلانٹس مکمل کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کینسر پروگرام کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں