پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

06:23 PM, 8 Sep, 2026

 لاہور: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے۔ دریائے سندھ، چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں صورتحال نارمل ہے۔

 ترجمان کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں، نالہ ڈیک اور دیگر ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 79 فیصد بھر چکا ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان، ننکانہ اور مری میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے شہریوں کو موسم برسات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیر و تفریح سے گریز کیا جائے اور بچوں کو پانی میں نہ جانے دیا جائے۔

مزیدخبریں