لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’پنجاب پولیس پاکستان‘ ایپ کا افتتاح کر کے سرکاری دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ کے عمل کو نہایت آسان بنا دیا ہے۔
اب شہریوں کو شناختی کارڈ یا پاسپورٹ گم ہونے پر پولیس سٹیشن کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ایپ پر اندراج کے بعد شہری گھر بیٹھے تصدیق شدہ رپورٹ حاصل کر سکیں گے، جسے نئی دستاویزات بنوانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ مریم نواز کے مطابق، یہ اقدام پنجاب کو ’سمارٹ صوبہ‘ بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔
پنجاب پولیس اب ہر شہری کے موبائل میں؛ مریم نواز کا دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ کا عمل آن لائن کرنے کا اعلان
02:40 PM, 9 Apr, 2026