لاہور میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری، سبز ہلالی پرچم کی ڈیمانڈ میں اضافہ

12:35 PM, 9 Aug, 2025

لاہور: لاہور میں یوم آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔ سبز ہلالی پرچم کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ عوام اس دن کو اپنے بزرگوں کی قربانیوں کی یادگار کے طور پر منانا چاہتے ہیں۔

شہر کے مختلف بازاروں میں جھنڈے، بیجز اور مخصوص کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم شہری کہتے ہیں کہ مہنگائی کے باوجود آزادی کا جشن ہر صورت منانا ہمارا فرض ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ یہ دن ہمیں وطن کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں متحد ہو کر اپنی آزادی کا جشن منانا چاہیے۔

مزیدخبریں