اسلام آباد : ایف بی آر نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں نان فائلرز کے لیے بینک سے کیش نکالنے پر عائد ٹیکس کی شرح بڑھا دی۔
ایف بی آر کے مطابق، ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ سے باہر افراد پر اب یومیہ 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا، جو پہلے 0.6 فیصد تھا۔
نئی شرح کا مقصد ٹیکس فائلنگ کو فروغ دینا اور نان فائلرز کو بینکاری نظام میں دستاویزی بنانا ہے۔