عوام کو معیاری دودھ اور گوشت کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے سخت احکامات

02:58 PM, 9 Aug, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں عوام کو معیاری دودھ اور گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ناقص اشیائے خورونوش کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے اور معیاری خوراک کی فراہمی کو ہر قیمت پر ممکن بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے محکمہ لائیو اسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فوری طور پر مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دینے اور ایک مربوط لائحہ عمل تیار کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ گوشت اور دودھ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، اس لیے 24 گھنٹے نگرانی اور چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس جلد ضلعی سطح پر فیلڈ کارروائیوں کا آغاز کرے گی، جہاں گوالوں، قصابوں اور پروسیسنگ یونٹس کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس بار محض اعلانات کے بجائے عملی اقدامات اور مستقل نگرانی سے معیار بہتر ہوگا۔

مزیدخبریں