لاہور: لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب جشنِ آزادی سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) علی اعجاز نے کی۔
لبرٹی چوک سے شروع ہونے والی 8 سے 10 کلومیٹر طویل سائیکل ریلی میں بچوں، خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی کی تقریبات میں حصہ لیا۔
سائیکل ریلی کے دوران شہریوں نے پاکستان سے محبت اور یومِ آزادی کے حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔