لاہور: پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت لاہور میں سی سی ڈی (کاؤنٹر نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ) کے پانچ مبینہ منشیات فروش مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کو سی سی ڈی اہلکار ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے کہ ان کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے پانچوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔
ہلاک شدگان میں رفاقت، شاہد اکرام، زاہد، افضال اور کامران اقبال شامل ہیں۔ پولیس اور سی سی ڈی حکام نے کارروائی کو منشیات فروشوں کے خلاف جاری سخت اقدامات کے سلسلے میں اہم قرار دیا ہے۔