لاہور: حکومت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی۔ یہ فیصلہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں بسنت منانے کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بسنت کے دوران تمام موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈز لگائے جائیں گے، اور ڈور کی تیاری صرف مخصوص جگہوں پر لاہور میں ہوگی تاکہ عوام اور سیکیورٹی کے لیے خطرات کم سے کم ہوں۔