شیخوپورہ: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کی فارمیسی کا خصوصی معائنہ کیا اور ادویات کی ایکسپائری تاریخ اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے مریضوں کے لیے ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔
ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین نے ادویات کی دستیابی اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا اور انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔ خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور فارمیسی میں ادویات کی کمی نہ ہونے پائے۔