لاہور اور پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، پنجاب میں کنفرم مریضوں کی تعداد 4285 تک پہنچ گئی

08:27 PM, 9 Dec, 2025

لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 5 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں اس دوران 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔

صحت کے حکام کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی کل تعداد 4285 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ لاہور میں اس تعداد 776 تک جا پہنچی ہے۔ حکام نے شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے، جس میں پانی جمع ہونے والے مقامات کو صاف کرنا اور مچھر مار ادویات کا استعمال شامل ہے۔

مزیدخبریں