لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ اور ڈور تیار کرنے والوں، فروخت کنندگان اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلی طریقہ کار تیار کر لیا گیا ہے اور رجسٹریشن کے تمام مراحل کو شفاف اور قانونی دائرے میں رکھا گیا ہے۔
رجسٹریشن کے لیے فارم "اے" لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ رجسٹرڈ افراد کو سرکاری سرٹیفکیٹ فارم "بی" کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لیے فارم "سی" اور فارم "ڈی" مختص کیے گئے ہیں۔
لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ پتنگ اور ڈور کے سائز، معیار اور میٹریل پر شیڈول ون کے مطابق سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور غیر معیاری یا کیمیکل ڈور کی تیاری اور فروخت مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔