لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے نفرت، انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے ترقی، خوشحالی اور امن کے بیانیے کو ووٹ دیا اور سپورٹ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والے اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے لاہوریوں کو 'محفوظ بسنت' منانے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال بسنت کے موقع پر نہ صرف ملک بھر سے بلکہ امریکا، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ سے بھی بڑی تعداد میں لوگ لاہور پہنچے۔صوبائی وزیر نے خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں، غیر ملکی مہمانوں اور سفیروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لاہور کی ثقافت کا حصہ بن کر امن و خوشحالی کے پیغام کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔
عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ بسنت کے لیے مختص وقت اب ختم ہو چکا ہے، لہٰذا اب شہر میں پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے جشن کے دوران شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا۔
انتشار کی سیاست مسترد، ترقی کا سفر جاری رہے گا: عظمیٰ بخاری
03:22 PM, 9 Feb, 2026