لاہور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (LESCO) کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سال 2026 کے آغاز سے ہی لیسکو حکام نے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں، جس کے نتیجے میں بھاری جرمانے اور وصولیاں کی گئی ہیں۔
یکم جنوری 2026 سے اب تک کی کارروائیوں کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں۔ بجلی چوروں سے اب تک 2 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی جا چکی ہے۔بجلی چوری کی مد میں لیسکو نے مجموعی طور پر 29 لاکھ 66 ہزار سے زائد یونٹس چارج کیے ہیں۔
لیسکو کو اس عرصے کے دوران بجلی چوری کی 2,413 شکایات موصول ہوئیں، جن پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی
بجلی چوروں کے خلاف لیسکو کا شکنجہ برقرار: جنوری سے اب تک کروڑوں روپے کی ریکوری
07:05 PM, 9 Feb, 2026