پنجاب کے سرکاری ہسپتال ہوں گے جدید اور معیاری، مریم نواز کی ہدایت

11:54 AM, 9 Jan, 2026

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایک اجلاس میں پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے سرکاری ہسپتالوں کے لیے نئی اور جدید ادویات کی فہرست مرتب کرنے اور ایک خصوصی کمیٹی بنانے کا حکم دیا۔ ان کے مطابق، پنجاب کے ہر سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید ادویات فراہم کی جائیں گی۔

یہ اقدام صوبے کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور مریضوں کو معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مزیدخبریں