ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں سے بھاری جرمانے، پنجاب میں چالانوں میں 48 فیصد اضافہ

03:56 PM, 9 Jan, 2026

لاہور: پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر شہریوں سے بھاری جرمانے عائد کیے گئے، اور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ چالانوں میں گزشتہ سال 48 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال پنجاب بھر میں ایک کروڑ 24 لاکھ شہریوں کے چالان جاری کیے، جو 2024 میں ایک کروڑ 16 لاکھ چالانز کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ سب سے زیادہ چالان 21 لاکھ 34 ہزار، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 15 لاکھ سے زائد چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے اقدامات کے تحت قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی جاری ہے تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں