پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ، مختلف جماعتوں کے کارکنان شامل

04:48 PM, 9 Jan, 2026

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے سید داؤد گیلانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف جماعتوں کے سرگرم سیاسی کارکنان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، جس پر گورنر پنجاب نے ان کا خیرمقدم کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اداروں کی مضبوطی، آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں