وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا محترمہ فاطمہ جناح کی 58 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش

03:17 PM, 9 Jul, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58 ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح تحریکِ آزادی کی وہ عظیم رہنما تھیں جنہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح کی شخصیت پاکستان کی خواتین کے لیے ہمت، کردار اور وقار کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا، "بطور خاتون میں محترمہ فاطمہ جناح کو اپنا رول ماڈل سمجھتی ہوں۔"

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مادرِ ملت کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کو تعلیم، صحت، روزگار اور تحفظ کے تمام شعبوں میں بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ معاشرے میں ایک فعال اور مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

مزیدخبریں