لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹرز کی توسیع، مسافروں سے وقت سے پہلے پہنچنے کی اپیل

04:17 PM, 9 Jul, 2025

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی جانب سے امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

حکام کے مطابق امیگریشن کا عمل مزید مؤثر اور تیز بنانے کے لیے کاؤنٹرز کی توسیع کی جا رہی ہے تاکہ بین الاقوامی مسافروں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث امیگریشن پروسیسنگ میں معمول سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اسی تناظر میں ایف آئی اے نے تمام بین الاقوامی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلائٹ سے مناسب وقت پہلے ایئرپورٹ پہنچیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مسافروں کی سہولت اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں، اور جلد ہی تمام کام مکمل کر کے جدید ترین امیگریشن سروسز فراہم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں