کراچی:ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں خاصی کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 3000 روپے کمی کے بعد 351,500 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,572 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ اب 301,354 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر کی کمی کے بعد 3,292 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے متبادل ذرائع کی دستیابی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں یہ کمی واقع ہوئی ہے۔