سندھ اور پنجاب شدید ترین ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، کراچی اور لاہور میں پارہ ہائی، الرٹ جاری

11:51 AM, 9 Jun, 2026

کراچی/لاہور :ملک کے دو بڑے صوبے پنجاب اور سندھ اس وقت سورج کی شدید تپش اور لو کی زد میں ہیں، جس کے باعث گرمی کے پچھلے ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی سخت ہدایت کی ہے۔
 روشنیوں کے شہر کراچی میں رواں ہفتے درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، تاہم ہوا میں حبس کے باعث شہریوں کو یہ گرمی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس (Feels Like) ہوگی۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی سورج آگ برسا رہا ہے جہاں پارہ 43 ڈگری تک جائے گا، جبکہ تپش کی اصل شدت 46 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔
    جنوبی پنجاب اور اندرونِ سندھ میں جھلسانے والی لُو چل رہی ہے اور شدید گرمی کے باعث دن کے وقت بازاروں اور سڑکوں پر ہو کا عالم ہے۔
    ڈاکٹروں نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گرمی کی یہ لہر 'ہیٹ اسٹروک' کا سبب بن سکتی ہے۔ بچاؤ کے لیے دن کے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں، زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں، اور بچوں اور بزرگوں کو براہِ راست دھوپ سے دور رکھیں۔

مزیدخبریں