عوام کی دہلیز پر مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے: صوبائی وزیر بلال یاسین

05:17 PM, 9 Mar, 2026

لاہور :صوبائی وزیر بلال یاسین نے اپنے انتخابی حلقے کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوام سے براہِ راست ملاقاتیں کیں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے اپنے مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا، جن کے حل کے لیے انہوں نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
دورے کے دوران ایک منفرد منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب بلال یاسین گلیوں میں گھومتے ہوئے بچوں میں گھل مل گئے۔ انہوں نے بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ وقت گزارا، جسے اہل علاقہ نے بے حد سراہا۔میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا"مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور صرف اور صرف عوامی خدمت ہے۔ میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق، ہم افسر شاہی کے بجائے خود عوام کی دہلیز پر جا کر ان کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے حلقے میں جاری سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور اسٹریٹ لائٹس کے منصوبوں کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

مزیدخبریں