لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “معرکہ حق” کے ایک سال مکمل ہونے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اس آپریشن سے منسلک سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے ہیروز نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی، اور قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم شہبا شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل بابر ظہیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ “آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی بھلا نہیں سکے گا، پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کی گواہی دنیا نے دی ہے اور یہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
مریم نواز شریف کا معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر اظہارِ تشکر، ہیروز کو خراجِ تحسین
01:23 PM, 9 May, 2026