پنجاب ریونیو اتھارٹی کی شاندار کارکردگی، ٹیکس محصولات میں 28 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 66.41 ارب روپے جمع

03:59 PM, 9 Oct, 2025

لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے مالی سال 2025-26 کے جولائی سے ستمبر تک کے تین ماہ میں ٹیکس محصولات کی مد میں 66.41 ارب روپے جمع کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

گزشتہ مالی سال 2024-25 کے اسی عرصے میں 51.98 ارب روپے ٹیکس محصولات جمع ہوئے تھے، جو کہ اس سال کی وصولی کے مقابلے میں 28 فیصد کم تھے۔

یہ اضافہ پنجاب حکومت کی اقتصادی اصلاحات اور ٹیکس نظام کی بہتری کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کی اس کامیابی سے توقع ہے کہ آئندہ مہینوں میں بھی محصولات میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں