لاہور :عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے اور اس کے اثرات ملکی بازاروں پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ آج سونے کی قیمتوں میں فی تولہ مزید 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
24 قیراط سونے کی قیمت اب 4 لاکھ 32 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 22 قیراط سونا 3 لاکھ 96 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال اور مقامی طلب و رسد کے عوامل اس اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔