لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں 276 مختلف جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ایک واردات کے دوران ڈاکو اسلحہ کے زور پر ایک گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے۔
دوسری جانب، چوروں نے مختلف علاقوں میں 4 گھروں کو نشانہ بنایا اور وہاں سے بھی لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے، تاہم شہریوں نے بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔