صوبائی وزیر صحت کا جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ

04:10 PM, 9 Oct, 2025

لاہور:صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراضِ قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم بھی موجود تھیں۔

دورے کے دوران ایگزیکیوٹنگ ایجنسی IDAP (انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب) کے افسران اور منصوبے پر کام کرنے والے کنٹریکٹرز نے وزیر صحت کو انسٹی ٹیوٹ میں جاری تعمیراتی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

خواجہ سلمان رفیق نے منصوبے کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ پنجاب میں دل کے مریضوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں