شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز نہ آئے، کروڑوں روپے کے جرمانے

ماہ ستمبر میں 11 لاکھ سے زائد خلاف ورزیاں، 70 کروڑ سے زائد کے چالان

04:14 PM, 9 Oct, 2025

لاہور: مقدمات، جرمانے اور گاڑیوں کی نیلامی جیسے سخت اقدامات کے باوجود شہریوں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔

حکام کے مطابق ستمبر 2025 کے دوران پنجاب بھر میں 11 لاکھ سے زائد خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جن پر ٹریفک پولیس نے مجموعی طور پر 70 کروڑ 63 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ خلاف ورزیاں لاہور میں رپورٹ ہوئیں، جہاں 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر شہریوں کو 21 کروڑ 54 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں میں قانون شکنی کے رجحان کو کم کرنے کے لیے سختی کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم کی بھی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں