لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس کا مقصد حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی تفصیلات جمع کرنا اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق، سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 2200 سے زائد سروے ٹیمیں سرگرمِ عمل ہیں، جو گھر گھر جا کر متاثرین کا ڈیٹا جمع کر رہی ہیں۔
اب تک سروے کا 27 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 26 ہزار متاثرین کی تفصیلات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سروے مکمل ہونے کے بعد متاثرہ خاندانوں کو ریلیف، بحالی اور مالی امداد کی فراہمی کے اقدامات تیز کیے جائیں گے۔