پنجاب میں سمارٹ ہسپتال ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ ، 5 شہروں میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا

04:19 PM, 9 Oct, 2025

لاہور:صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر سے چینی کمپنی ہواوے کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں جدید اے آئی اور آئی ٹی سسٹمز کے استعمال پر اتفاق ہوا۔
وزیر صحت نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چین کا سمارٹ اسپتال ماڈل صوبے میں متعارف کروایا جا رہا ہے، جو وسائل کی منصفانہ تقسیم، مریضوں کے ڈیجیٹل ریکارڈ، ایچ آر مسائل کے حل اور ٹیلی میڈیسن جیسے منصوبوں میں مدد دے گا۔

مزیدخبریں