لاہور:شہر بھر میں موٹر سائیکل رکشوں کے غیر قانونی اسٹینڈز نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔ مختلف مارکیٹوں اور دکانوں کے سامنے رکشوں کی قطاریں لگنے سے آمدورفت میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔
شہریوں کے ساتھ ساتھ دکانداروں نے بھی شکایت کی ہے کہ ٹریفک پولیس مؤثر کارروائی نہیں کر رہی، جس کے باعث گاہکوں کی آمد متاثر ہو رہی ہے۔
شہریوں نے حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہر میں ٹریفک رواں اور کاروباری سرگرمیاں بحال رہیں۔