اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق حلقہ بندیاں 12 اکتوبر سے شروع ہوں گی اور کمیٹیاں 31 اکتوبر تک ابتدائی فہرستیں تیار کریں گی۔
ابتدائی فہرستیں یکم نومبر کو شائع کی جائیں گی جس پر ووٹرز 2 سے 16 نومبر تک اعتراضات جمع کروا سکیں گے۔ حلقہ بندی اتھارٹیز 30 نومبر تک تمام اعتراضات کی سماعت مکمل کر کے فیصلے جاری کریں گی۔
حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں 8 دسمبر کو جاری کی جائیں گی، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آئے گی۔