وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کے سیڈ کمپنیوں سے کامیاب مذاکرات

گندم کے بیج کی قیمت 6500 سے کم کر کے 5500 روپے فی بیگ کر دی گئی

04:37 PM, 9 Oct, 2025

لاہور:وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین نے سیڈ کمپنیوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد پنجاب میں گندم کے بیج کی قیمت 6500 روپے سے کم کر کے 5500 روپے فی بیگ مقرر کر دی ہے۔

نمائندہ لاہور رنگ اسامہ جہانگیر کے مطابق  وزیر زراعت نے کہا کہ کسانوں کے لیے گندم کو منافع بخش بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پنجاب میں گندم کے بیج کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں