لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صحافی طیب بلوچ کے ساتھ ہوئے غنڈہ گردی اور دہشت گردی کے واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جماعت فساد پارٹی ثابت ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے کیونکہ سیاسی جماعتیں اس قسم کی حرکتیں نہیں کرتی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "چور ڈاکو پر منظم مہم چلائی جاتی تھی لیکن آج تک کسی کو کچھ نہیں کہا گیا۔ اگر فساد گروپ کے حق کی بات کی جائے تو صحافی اور کھلاڑی ملک میں رہ سکتے ہیں۔ جب آپ جائیداد کا سوال پوچھیں گے تو چھوڑا نہیں جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ تمام فلور ملز مالکان اور آڑھتیوں کو تین دن کا وقت دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے سٹاک کا اعلان کریں۔ اگر تین دن بعد سٹاک رجسٹرڈ نہ کروایا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔