اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا مگر اپنا امیدوار الیکشن کمیشن سے ریٹائر نہیں کروایا، جس کے باعث انتخابی عمل جاری رہا:سپیکر پنجاب اسمبلی

03:07 PM, 9 Sep, 2025

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خان نے اپوزیشن کی جانب سے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنے کو ان کا سیاسی صوابدیدی فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا مگر اپنا امیدوار الیکشن کمیشن سے ریٹائر نہیں کروایا، جس کے باعث انتخابی عمل جاری رہا۔

ملک محمد خان نے کہا کہ وہ سیاسی عمل کے حامی ہیں اور بائیکاٹ لوگوں کے حقوق سے دوری کا باعث بنتا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ اتنا انتقام کسی سیاسی لیڈر کے ساتھ نہیں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنماؤں پر ناجائز مقدمات بنائے گئے، گھروں کو آگ لگائی گئی، اور ریاست پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کور کمانڈر اور رانا ثنااللہ کے گھروں پر حملوں کی بھی مذمت کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے علیمہ خان پر انڈے پھینکنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی یہ واقعہ کیا ہے، اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں